رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے وزیر صحت ڈاکٹر جواد عواد کو مشرقی بحیرہ روم کے علاقے میں عالمی ادارہ صحت کا ڈائریکٹر منتخب کرلیا گیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یہ انتخاب عالمی ادارہ صحت کی مشرقی بحیرہ روم کی علاقائی کمیٹی کے پاکستان میں ہونے والے 64 ویں سیشن کے دوران عمل میں لایا گیا۔فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں اس عہدے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس عہدے کی وجہ سے ریاست فلسطین کو یہ اعزاز حاصل ہوجائے گی کہ ڈائریکٹر جنرل کی غیر موجودگی کی صورت میں عرب ممالک سمیت پاکستان، ایران اور افغانستان کے وزرائے صحت کی میٹنگ کی صدارت کرسکے گی۔
ڈاکٹر عواد 2013 سے رامی الحمداللہ کی حکومت کا حصہ ہیں اور بطور وزیر صحت اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔