اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے فلسطین کے معروف مجاہد اور حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر نسیم مسلم کو آٹھ سال زیر حراست میں رکھنے کے بعد رہا کردیا۔
غزہ کی پٹی کے علاقے بیت لاھیا سے تعلق رکھنے والے مسلم کو اپریل 2005 میں گرفتار کیا گیا تھا۔
انہیں القسام بریگیڈ کے ساتھ تعلق رکھنے کے جرم میں اس وقت گرفتار کرلیا گیا تھا جب وہ اپنے بھائی کے ہمراہ مصر میں علاج کروا کر واپس غزہ آرہے تھے۔ صہیونی حکومت نے ان پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ سن 2000 تا 2005 جاری رہنے والے فلسطینیوں کے دوسرے انتفاضے میں بھی اسرائیل کے خلاف کارروائیوں میں شریک رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں اس وقت پانچ ہزار کے لگ بھگ فلسطینی اسی طرح کے الزامات میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔ نسیم مسلم کو اسرائیلی عدالت نے آٹھ سال قید کی سزا سنا رکھی تھی جو آج مکمل ہوگئی۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین