اسرائیلی وزیر دفاع ایہودباراک نے مقبوضہ بیت المقدس کے جنوبی علاقے گوش عصیون میں 346 گھروں پرمشتمل نئی یہودی بستی آباد کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
گوش عتصیون ایسوسی ایشن کے سربراہ دافیدی بیرل نے بتایاکہ ایھود باراک کی جانب سے منظور کیے گئے منصوبے کے مطابق 200 گھر یہودی بستی تکواع میں اور 146 گھر یہودی بستی ”نوکدیم” میں تعمیر کیے جائے۔
انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کی منظوری کئی ہفتے قبل دی گئی تھی، تاہم اس کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین