• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل کا زوال قریب، القدس عرب انقلاب کا دارالخلافہ بنے گا: شیخ رائد صلاح

اتوار 03-02-2013
in فلسطین
0
plf sheikh raeed salah
0
SHARES
0
VIEWS
 

سن 1948 ء سے اسرائیلی زیر تسلط” مقبوضہ فلسطین ”  میں سرگرم تحریک اسلامی کے سربراہ شیخ رائد صلاح کا کہنا ہے کہ القدس جلد ہی نہ صرف صہیونی شکنجے سے آزاد ہو جائے گا بلکہ یہ انقلابی عرب ممالک کا دارالخلافہ بھی بنے گا۔

شیخ رائد صلاح نے اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصی کے انہدام اور اس کی جگہ ھیکل سلیمانی کی منظر کشی پر مبنی فلم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیر خارجہ ڈینی ایلون عنقریب القدس اور مسجد اقصی سے اسرائیل کے زوال کی فلم بھی دیکھ لیں گے۔

 
اردن میں تحریک اسلامی کے زیر انتظام منعقد کی گئی ایک تقریب سے خطاب اور ریڈیو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں شیخ صلاح کا کہنا تھا کہ عرب بہار کے بعد اسرائیل کا زوال قریب آ گیا ہے۔ عرب انقلاب کی بہار تیونس سے ہوتی ہوئی مصر، لیبیا اور یمن تک پہنچ گئی ہے اور جلد ہی شام میں بھی انقلابی تحریک کامیاب ہو جائے گی۔
 
شیخ رائد صلاح کے مطابق اسرائیلی تسلط سے آزادی کے بعد القدس کو ہی عرب انقلاب کا دارالخلافہ بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسجد اقصی کو ایک دن کامیابی ملے گی کیونکہ ہم ا س وقت اللہ کے وعدے اور بالفور ڈیکلیریشن ، جس نے فلسطینیوں کو امت سے الگ کر دیا، کے درمیان زندگی بسر کر رہے ہیں، اور یہ بات حتمی کے کامیابی اللہ کے وعدے کو ہی ملے گی۔
 
شیخ رائد صلاح نے شامی عوام کی جانب سے اپنی حکومت کے خلاف جدوجہد میں عوام کے ساتھ کھڑے ہونے پر زور دیا۔ شیخ صلاح نے کہا کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں شام اور اس کی قوم کے حوالے سے خوش خبریاں دی ہیں ۔ شامی کبھی بھی ذلت اور خوف کے شکار نہیں ہونگے، انہیں عنقریب فتح ملے گی ظلم اور دہشت کا وقت زیادہ طویل نہیں ہو گا۔ 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.