• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسلامی کانفرنس میں القدس کی حفاظت کو سر فہرست رکھا جائے: جمال خضری

اتوار 03-02-2013
in فلسطین
0
plf khazri
0
SHARES
0
VIEWS
فلسطینی رکن پارلیمان اور غزہ محاصرہ کے خلاف بنائی گئی قومی کمیٹی کے سربراہ جمال خضری نے بدھ اور جمعرات کے روز ہونے والی اسلامی کانفرنس کے بارہویں اجلاس سے مطالبہ کیا ہے کہ مسجد اقصی اور القدس کو یہودیانے کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں اور القدس کے معاملے کو کانفرنس کے ایجنڈے میں سر فہرست رکھا جائے۔
 
رکن پارلیمان جمال خضری نے مقبوضہ بیت المقدس کی حفاظت اور اس کو شر پسند اسرائیلی حکومت کی ریشہ دوانیوں سے بچانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ القدس پر اسرائیلی حملے بڑھتے جا رہے ہیں، صہیونی حکومت یہودی بستیوں کو تیزی سے توسیع دے رہی ہے۔ متعدد فلسطینی دیہاتوں کو نسلی امتیاز کی مظہر نسلی دیوار کے ذریعے جدا کیا جا رہا ہے اور یہودی بستیوں اور نسلی دیوار کے ذریعے القدس کا تعلق مغربی کنارے سے کاٹ کر رکھ دیا گیا ہے۔
 
فلسطینی رہنما کا کہنا تھا کہ شہر کی حفاظت اور اسے یہودی آباد کاروں کے حملوں سے بچانے کے لیے بڑے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ اسرائیل شہر میں موجود فلسطینی املاک پر قبضہ کرتا جا رہا ہے ۔ شہر میں یہودی آبادکاروں کے لیے مکانات کی تعمیر مسلسل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی کانفرنس میں القدس کے معاملے کو پہلی ترجیح پر رکھنا چاہیے۔
 
بدھ اور جمعرات کے روز اسلامی تعاون کونسل کے زیر انتظام ہونے والی کانفرنس میں 26 ممالک کے سربراہاں شرکت کر رہے ہیں ، کانفرنس کا موضوع ”عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور ترقی کے مواقع ”  ہے۔
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.