سیکڑوں یہودی آباد کاروں نے قابض اسرائیلی فوج کی نگرانی میں گزشتہ نصف شب مغربی کنارے کے ضلع نابلس میں واقع جلیل القدر پیغمبر حضرت یوسف علیہ السلام کی قبر مبارک پر دھاوا بولا
اور یہودی عبادات کی ادائیگی کی جس کے بعد مشتعل فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے مابین خوفناک جھڑپیں شروع ہو گئیں۔
شہر نابلس کی مشرقی آبادیوں کے فلسطینی شہریوں نے اس اسلامی مقدس مقام پر آئے روز یہودی آباد کاروں کے دھاوں اور یہاں پر تلمودیع بادات کی ادائیگی کی شکایت کی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ کانوں کو پھاڑ دینے والی آوازوں میں طاقوس بجائے جانے سے مقامی شہریوں کا جینا دو بھر ہو گیا ہے۔
خیال رہے کہ مغربی کنارے میں آباد یہودی آباد کار آئے روز مسلمانوں کی اس سابقہ مسجد پر حملے کرتے رہتے ہیں۔ 1967ء میں چھ روزہ عرب اسرائیل جنگ کے دوران مغربی کنارے میں اپنے داخلے کے بعد اسرائیلی حکام نے اس مسجد کو صہیونی مقام میں تبدیل کر دیا ہے۔