فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مسجد اقصیٰ کے امام نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم صدی کی ڈیل جیسے امن منصوبوں کو قبول نہیں کرے گی۔ اس منصوبے کے فلسطینی قوم پر گہری منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ صدی کی ڈیل منصوبے سے القدس، مسجد اقصیٰ اور فلسطینی قوم کو ارض فلسطین، تاریخ اور اسلام سے نکال باہر کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے فلسطینی قوم اور عالم اسلام پر زو دیا کہ وہ دفاع قبلہ اوّل اور القدس کے تحفظ کے لیے اپنی مہم جاری رکھیں۔ فتح ونصرت فلسطینی قوم اور عالم اسلام کا مقدر ہے۔
فلسطینی عالم دین نے خبردار کیا کہ ہر ظالم ملک فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کو پامال کرنے، ان کے مقدسات کی توہین اور تاریخ کو بگاڑنے کی سازشوں میں مصروف ہے مگر ان کی یہ سازشیں کسی صورت میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ الشیخ محمد سلیم نے فلسطینیوں پر زور دیا کہ وہ قبلہ اوّل سے اپنا تعلق مضبوطی سے قائم رکھیں۔