فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے سے متصل وادی اردن میں یہودی توسیع پسندی کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق وادی اردن میں فصائل الفوقا کے مقام پر صہیونی فوج نے کارروائی کرکے ایک فلسطینی مکان اور جھونپڑی مسمار کر دی۔ صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ یہاں پر مکان اور جھونپڑی غیرقانونی طورپر تعمیر کیے گئے تھے۔
اریحا سے مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ صہیونی حکام نے جب مکان مسماری کی کارروائی شروع کی تو فلسطینی شہریوں نے اس کے خلاف احتجاج کیا مگر قابض فوج نے فلسطینی مظاہرین پر اشک آور گیس کی گولے پھینکے اور انہیں گھروں سے باہر نکلنے سے روک دیا۔
صہیونی فوجیوں کے تشدد سے دو خواتین زخمی ہوئی ہیں۔ جنہیں مقامی اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ آنسو گیس کی شیلنگ سے کئی دوسرے افراد بھی دم گھٹنے سے متاثر ہوئے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین