• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسجد اقصیٰ کی بنیادوں تلے نئی سرنگوں کی کھدائیوں کا انکشاف

پیر 02-09-2013
in فلسطین
0
plf 2 surang
0
SHARES
0
VIEWS

مسجد اقصیٰ کی تعمیرو مرمت کی ذمہ دار تنظیم الاقصیٰ فاؤنڈیشن اینڈ ٹرسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی وزارت داخلہ کے زیرانتظام”محکمہ آثار قدیمہ” نے قبلہ اول کی بنیادوں تلے نئی کھدائیاں شروع کی ہیں۔ تازہ کھدائیوں کے دوران دو سرنگوں کا سراغ ملا ہے جو عین مسجد اقصیٰ کی بنیادوں کو چھو رہی ہیں

 

اقصیٰ فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک سرنگ کی کھدائی کا اغاز مسجد اقصیٰ کے قریب عین سلوان سے ہوتا ہے جو یہودیوں کے مرکز ‘الزوار’ اور ‘داؤد سٹی’ سے گذر کر مسجد اقصیٰ کی مغربی سمت الزاویہ کے مقام تک پہنچ چکی ہے۔ اب اسے مزید کھدائی کر کے مراکشی دروازے کی بنیادوں تک لے جا یا جا رہا ہے۔ دوسری سرنگ مسجد اقصیٰ کے شمالا جنوبا الزاویہ کے مقام سے شروع ہوتی ہے اورمسجد اقصیٰ کی شمالی دیوار سے جا ملتی ہے۔

اقصیٰ فاؤنڈیشن نے صہیونی حکام کی جانب سے شروع کی گئی ان کھدائیوں کو قبلہ اول کے حوالے سے نہایت خطرناک قراردیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ قبلہ اول کی بنیادوں تلے سرنگیں کھودنے کا سیدھا سیدھا مقصد مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچانا ہے۔

درایں اثناء اقصیٰ فاؤنڈیشن سے وابستہ صہیونی سرنگوں پر نگاہ رکھنے والے تجزیہ نگار عبدالرزاق متانی کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی بنیادوں تلے کوئی ایک یا دو سرنگیں نہیں ہیں بلکہ سرنگوں کا ایک جال بچھا ہوا ہے۔ اسرائیلی حکومت نے تازہ شروع کی گئی دونوں سرنگوں کو آخر کار ایک دوسرے سے ملانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہیں سلوان سے شروع کرکے دیوار براق کے قریب قدیم شہر میں زیرزمین آپس میں مربوط کر دیا جائے گا۔ المتانی کا کہنا تھا کہ مراکشی دروازے کی بنیادوں تلے سرنگ کھودنا قبلہ اول کے خلاف سنگین سازش ہے جو کسی بھی بڑے خطرے سے خالی نہیں ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.