مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ سے تعلق رکھنے والی ایک پندرہ سالہ فلسطینی بچی کو ڈیڑھ سال قید با مشقت کی سزا کا حکم دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق رام اللہ البیرہ کے علاقے سے تعلق رکھنے والی پندرہ سال نتالی شوخہ کو یہودی آباد کار پر چاقو سے حملے کے الزام میں قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔خیال رہے کہ نتالی شوخہ کو اسرائیلی فوج نے 29 اپریل کو حراست میں لیا تھا۔ گرفتاری سے قبل اسرائیلی فوج نے شوخہ کو گولیاں ماری تھیں جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئی تھی۔ بعد ازاں اسے ’شعاری زیدک‘ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ کئی ماہ تک قید رہی ہیں۔