رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ایک فوجی عدالت کی طرف سے تین فلسطینی شہریوں کو قید اور بھاری جرمانوں کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا ہے کہ اسرائیل کی ’عوفر‘ نامی فوجی عدالت نے گذشتہ روز اسیر جبریل خلیل کوازبہ کو 45 ماہ قید اور 2000 شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا۔ اس کے علاوہ عدالت سے اسیر خالد احمد الرداید کو 12ماہ قید اور 4000 شیکل جرمانہ جب کہ اسیر محمد نخلہ کو 15 ماہ قید اور جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔غزہ پر صیہونی دہشتگردی کے 262 دن: اسماعیل ھنیہ کی بہن سمیت 28 فلسطینی شہید
(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے اسماعیل ھنیہ کی بہن کو نشانہ بنایا جس کےنیتجےمیں...
Read more