طوباس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ وادی اردن میں طوباس شہر کے مشرقی قصبے میں کھیتوں میں کاشت کرنے والے دو فلسطینی کسانوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دونوں فلسطینی کسانوں کی گرفتاری سے قبل صہیونی فوج نے انہیں کھیتوں میں کام کرنے سے روکا اور ان کے کھیتوں کو پانی دینے کے لیے استعمال ہونے والے ٹینکر قبضے میں لے لیے۔ فلسطینی شہریوں سے کہا گیا کہ وہ اپنے ٹریکٹر اور ٹینکر واپس لانے سے قبل جرمانہ ادا کریں گے۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوج نے جمعرات کو طوباس شہر سے دو کسانوں عبدالحمید سالم اور احمد دراغمہ کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیا ہے۔
خیال رہے کہ وادی اردن میں فلسطینی شہریوں بالخصوص کاشت کاروں اور چرواہوں کی گرفتاریاں روز کا معمول ہیں۔
صہیونی فوجیوں نے وادی اردن میں مقامی کسانوں کا ایک ٹریکٹر اور ایک پانی کی ٹینکی ضبط کرلی تھی اور مالکان کو نوٹس جاری کیا گیا تھا کہ وہ اپنے سامان کی واپسی سے قبل 1000 ڈالر کے برابر رقم جرمانہ ادا کریں۔
