مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ذرائع ابلاغ نےانکشاف کیا ہے کہ حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں صہیونی آباد کاری کے ایک غیرمعمولی منصوبے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ اس منصوبے کے تحت صہیونی کالونیوں میں مزید ہزاروں کی تعداد میں Â مکانات تعمیر کیے جائیں گے جن میں دنیا سے لا کر مزید صہیونیوں کو آباد کیا جائے گا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسی ہفتے حکومت فلسطینی علاقوں میں قائم کی گئی صہیونی کالونیوں میں توسیع کا ایک نیا منصوبہ شروع کرسکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تعمیراتی منصوبوں کی تفصیلی رپورٹ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے دفتر کو فراہم کردی گئی ہے۔ ان میں الخلیل شہر کی ایک صہیونی کالونی میں 30 مکانات کی تعمیر بھی شامل ہے۔
الخلیل شہر میں صہیونی حکومت گھروں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ایک ٹیکسی پارکنگ اسٹینڈ، ایک چلڈرن پارک اور دیگر منصوبوں کی بھی منظور دے گی۔ان منصوبوں کی منظوری کے لیے وزیراعظم کو حکومتی اتحاد میں شامل دیگر جماعتوں کی بھی مکمل حمایت حاصل ہے۔ حمایت کرنے والے شدت پسند صہیونی وزراء میں ’جیوش ہوم‘ کے ارکان، لیکوڈ کے وزراء، شاس کے سربراہ آریہ درعی اور مائکل ارون شامل ہیں۔
الخلیل شہر میں صہیونی آباد کاروں کے ترجمان نوعام آرنون نے بتایا کہ حکومتی حلقوں میں ایک نئی صہیونی کالونی کے قیام کا منصوبہ زیرغور ہے۔ یہ کالونی صہیونیون کی ملکیتی تاریخی اراضی پر تعمیر کی جائے گی۔
