• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مقبوضہ فلسطین علاقوں میں صہیونی آباد کاری کا ایک بڑا منصوبہ تیار

ہفتہ 23-09-2017
in فلسطین
0
0Pala8677
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ذرائع ابلاغ نےانکشاف کیا ہے کہ حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں صہیونی آباد کاری کے ایک غیرمعمولی منصوبے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ اس منصوبے کے تحت صہیونی کالونیوں میں مزید ہزاروں کی تعداد میں  مکانات تعمیر کیے جائیں گے جن میں دنیا سے لا کر مزید صہیونیوں کو آباد کیا جائے گا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسی ہفتے حکومت فلسطینی علاقوں میں قائم کی گئی صہیونی کالونیوں میں توسیع کا ایک نیا منصوبہ شروع کرسکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تعمیراتی منصوبوں کی تفصیلی رپورٹ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے دفتر کو فراہم کردی گئی ہے۔ ان میں الخلیل شہر کی ایک صہیونی کالونی میں 30 مکانات کی تعمیر بھی شامل ہے۔

الخلیل شہر میں صہیونی حکومت گھروں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ایک ٹیکسی پارکنگ اسٹینڈ، ایک چلڈرن پارک اور دیگر منصوبوں کی بھی منظور دے گی۔ان منصوبوں کی منظوری کے لیے وزیراعظم کو حکومتی اتحاد میں شامل دیگر جماعتوں کی بھی مکمل حمایت حاصل ہے۔ حمایت کرنے والے شدت پسند صہیونی وزراء میں ’جیوش ہوم‘ کے ارکان، لیکوڈ کے وزراء، شاس کے سربراہ آریہ درعی اور مائکل ارون شامل ہیں۔

الخلیل شہر میں صہیونی آباد کاروں کے ترجمان نوعام آرنون نے بتایا کہ حکومتی حلقوں میں ایک نئی صہیونی کالونی کے قیام کا منصوبہ زیرغور ہے۔ یہ کالونی صہیونیون کی ملکیتی تاریخی اراضی پر تعمیر کی جائے گی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.