مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے نائب وزیر دفاع ایلی بن ڈاھان نے کہا ہے کہ فلسطین میں مزید صہیونی آباد کاری کی ایک اسکیم تیار کی گئی ہے جس میں غرب اردن اور بیت المقدس میں ہزاروں کی تعداد میں صہیونیوں کے لیے مزید مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایلی بن ڈھان نے ایک بیان میں کہا کہ ’عید العرش‘ کی تعطیلات کے فلسطینی علاقوں میں صہیونی آباد کاری کی سرگرمیوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں متعدد نئے منصوبے زیرغور ہیں۔ ان میں غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں بیت ایل کالونی میں ایلی بن ڈھان نے ایک بیان میں کہا کہ ’عید العرش‘ کی تعطیلات کے فلسطینی علاقوں میں صہیونی آباد کاری کی سرگرمیوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں متعدد نئے منصوبے زیرغور ہیں۔ ان میں غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں بیت ایل کالونی میں 300 مکانات کی تعمیر بھی شامل ہے۔رپورٹ کے مطابق سپریم پلاننگ کونسل فلسطین میں قائم کی گئی صہیونی کالونیوں میں نئے مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی حالات سے انہیں کوئی پریشانی نہیں۔ حکومت جلد نئی کالونیوں کی تعمیر وتوسیع کے لیے اہم اجلاس منعقد کرے گی۔ اس اجلاس میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور وزیردفاع آوی گیڈور لائبرمین کی موجودگی میں نئے مکانات کی منظوری دی جائے گی۔
خیال رہے کہ اسرائیل کی موجودہ حکومت فلسطین میں بڑی تعداد میں نئی صہیونی کالونیوں کے غیرقانونی سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
نائب وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکا کی طرف سے فلسطین میں صہیونی آباد کاری روکے جانے کے لیے کوئی دباؤ نہیں۔ حالیہ چند ہفتوں کے دوران سپریم پلاننگ کونسل کا اجلاس محض تکنیکی اسباب کی بناء پر ملتوی کیا گیا۔
