غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) جمعہ کے روز مرکزی غزہ میں واقع البریج پناہ گزین کیمپ کے مشرق میں قابض صیہونی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں فلسطینی نوجوان زخمی ہوگیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ستائیس سالہ علی الحج غزہ اور 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے درمیان موجود باڑ کے ساتھÂ تعینات اسرائیلی فورسز کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے بائیں پاؤں میں گولی لگنے سے زخمی ہوا۔زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لیے الاقصیٰ شہدا اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسکی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
غزہ کے مشرقی علاقوں میں جمعہ کے روز عموما فلسطینی نوجوان اکٹھے ہو کر اسرائیلی محاصرے کے خلاف احتجاج کرتے ہیں جنہیں اسرائیلی فوج گولیوں اور آںسو گیس سے نشانہ بناتی ہے۔