• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

قلندیہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سےمسمار مکانات کی دوبارہ تعمیر کامطالبہ

اتوار 23-10-2016
in فلسطین
0
0Pala4783
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے ممتاز عالم دین اور سپریم فلسطینی علماء کونسل کے چیئرمین الشیخ عکرمہ صبری نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی قصبے قلندیہ میں چند ماہ قبل اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مسمار کیے گئے مکانات کی دوبارہ تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پوری فلسطینی قوم قلندیہ کے متاثرین کے ساتھ ہے جب تک ان کے مکانات دوبارہ تعمیر نہیں کیے جاتے اس وقت تک وہ ان کی حمایت میں احتجاج جاری رکھیں گے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے دو ماہ قبل بیت المقدس میں قلندیہ قصبے میں 11 مکانات کے 30 رہائشی فلیٹس مسمار کردیے تھے جس کے نتیجے میں تین درجن کے قریب فلسطینی خاندان بے گھر ہوگئے تھے۔ صہیونی فوج کی جانب سےمسمار کیے گئے مکانات کے متاثرین اور القدس کے دیگر شہریوں نے مسمار شدہ مکانات کے ملبے پر احتجاجی دھرنا دے رکھا ہے۔

گذشتہ روز قبلہ اوّل کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے بھی قلندیہ دھرنے میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے صہیونی فوج کی غںڈہ گردی کے شکار فلسطینی شہریوں کو یقین دلایا کہ پوری قوم قلندیا کے بے گھر افراد کے ساتھ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قلندیہ میں فلسطینیوں کے مسمار کیے گیے مکانات دوبارہ تعمیر کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ القدس اور فلسطین کے دوسرے شہروں میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری دراصل یہودی توسیع پسندی کی سازشوں کا حصہ ہے۔ اسرائیل نام نہاد بہانوں کی آڑ میں بیت المقدس میں فلسطینیوں پرعرصہ حیات تنگ کررہا ہے۔ مکانات مسماری اسی ظالمانہ سازش کا حصہ ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے القدس میں صہیونی بلدیہ کے حکم پر فلسطینی شہریوں کے کئی مکانات یہ کہہ کر بلڈوز کردیے تھے کہ یہ مکانات بلدیہ کی اجازت کے بغیر تعمیر کیے گئے ہیں۔ مسمار کیے گئے بعض مکانات تیس سال پرانے تھ

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.