• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوج کی جارحیت

جمعرات 30-11-2017
in فلسطین
0
0Pala5902
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) غرب اردن اور بیت المقدس میں صیہونیوں کی جارحیتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس درمیان صیہونی فوجیوں نے نابلس اور بیت اللحم پر حملہ کر کے بیس سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا جبکہ انتہا پسند صیہونیوں نے ایک بار پھر مسجد الاقصی کو نشانہ بنایا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی فوجیوں نے بدھ کو غرب اردن کے شہروں نابلس اور بیت اللحم پر حملہ کر کے کم سے کم تیئیس فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

فلسطینی قیدیوں کے امور کے ادارے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غاصب صیہونی فوجی آئے دن غرب اردن اور بیت المقدس میں فلسطینیوں پر حملہ کر کے سرگرم فلسطینیوں اور نوجوانوں کو گرفتار کر لیتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی یہ گرفتاری بلااشتعال ہوتی ہے- فلسطینی قیدیوں کے امور کے ادارے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ دو برسوں کے دوران تقریبا پندرہ ہزار فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا جن میں سے ترسٹھ فیصد فلسطینی غرب اردن اور تینتیس فیصد بیت المقدس کے تھے۔

مذکورہ فلسطینی ادارے نے کہا ہے کہ اس وقت صیہونی جیلوں میں ہزاروں فلسطینی قید ہیں۔

واضح رہے کہ مسلمانوں کے قبلہ اوّل پر صیہونیوں کے حملوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے فلسطینیوں نے اکتوبر دو ہزار پندرہ سے انتفاضہ قدس شروع کر رکھی ہے جس کے دوران اب تک تین سو اسّی سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.