فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق الشیخ نور الدین الرجبی بیت المقدس کے ایک سرکردہ عالم دین اور بزرگ رہنما ہیں۔ انہیں کچھ عرصہ قبل اسرائیلی فوج نے حراست میں لیا تھا۔ گذشتہ شام انہیں اس شرط پر رہا کیا گیا کہ وہ پانچ ہزار شیکل جرمانہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ بیت المقدس سے نکل جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی حکام کی طرف سے الشیخ الرجبی سے کہا گیا ہے کہ وہ رہائی کے بعد ایک ماہ تک بیت المقدس میں رہائش پذیر اپنے اہل خانہ سے کوئی رابطہ نہیں رکھیں گے۔
خیال رہے کہ الشیخ الرجبی کو اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں قائم المسکوبیہ حراستی مرکز میں طلب کرنے کے بعد حراست میں لے لیا تھا۔ کئی روز تک دوران حراست تشدد کے بعد انہیں گذشتہ شام کو جرمانہ ادا کرنے اور بیت المقدس سے بے دخلی کی شرط پر رہا کیا گیا۔
