فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قابض صہیونی فوج کی بڑی تعداد نے یعبد میں شہیدہ کے گھر پر دھاوا بولا اور گھر میں موجود اس کے والدین اور دیگر اقارب کو تشددکا نشانہ بنایا۔ قابض فوج نے شہیدہ کےوالد کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوجیوں نے شہیدہ انفیعات کے گھر پر چھاپہ مارا اور توڑپھوڑ کی۔
صہیونی فوج نے اہل خانہ کو کئی گھنٹے تک شناخت پریڈ کے لیے کھڑے رکھا۔ اس دوران شہیدہ کے والد سے پوچھ تاچھ کی گئی۔
خیال رہے کہ نوف انفیعات چند روز قبل مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہوگئی تھی۔ اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا تھا کہ انفیعات نے ایک اسرائیلی فوجی کو چاقو گھومپ کر زخمی کردیا تھا جس پر قریب موجود دوسرے فوجیوں نے اس پر فائرنگ کرکے اسے شہید کردیا تھا۔
