بیت لحم (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے حراست میں لیے گئے ایک سرکردہ فلسطینی سماجی کارکن منذرہ عمیرہ کو گذشتہ روز عوفر نامی اسرائیلی فوجی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے اسے تفتیش کے لیے صیہونی حکام کے حوالے کردیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہÂ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم کے شمال میں قائم عائدہ کیمپ سے تعلق رکھنے والے 43 سالہ منذر عمیرہ کو رام اللہ میں قائم عوفر عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے تین جنوری تک تفتیش کے لیے اسرائیلی پولیس کے حوالے کردیا۔اسرائیلی انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ پیشی کے موقع پر عمیرہ کے خلاف عدالت میں فرد جرم پیش کریں گے۔
خیال رہے کہ منذر عمیرہ کو اسرائیلی فوج نے گذشتہ بدھ کو بیت لحم سے حراست میں لیا تھا، انہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے القدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے فیصلے پر احتجاجی مظاہروں میں شرکت کرنے اور مظاہرے منظم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
