• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطین کی تمام مساجد میں تا قیامت اذان گونجتی رہے گی: احمد بحر

جمعرات 17-11-2016
in فلسطین
0
0Pala5055
0
SHARES
4
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے صہیونی حکومت کی طرف سے فلسطین کی مساجد میں اذان دینے پرپابندی سے متعلق نئے قانون کی منظوری کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم اذان پرپابندی کے اسرائیلی قانون کو مسترد کردیں۔ فلسطین کی تمام مساجد میں تا قیامت اذان کی صدا گونجتی رہے گی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایک بیان میں ڈاکٹراحمد بحر نے کہا کہ صہیونی ریاست ایک شیطانی قوت ہے اور شیطانی قوتیں کسی صورت میں اذان اور نماز کو برداشت نہیں کرسکتیں۔ اسرائیل ایک عرصے سے فلسطینی کی مساجد کے خلاف سازشوں کے تانے بانے تیار کررہا ہے۔ کبھی مساجد کو شہید کیا جاتا ہے اور کبھی انہیں ییودیوں کے مذہبی مراکز قرار دے کران پرقبضے کی سازشیں کی جاتی ہیں۔

ڈاکٹرا حمد بحر نے کہا کہ مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کی یلغار، بیت المقدس میں یہودیت کا فروغ ، فلسطین کے مقدس مقامات پر حملے اور اب مساجد میں اذان دینے پر پابندی صہیونی ریاست ہی نسل پرستانہ سازشوں ہی کا حصہ ہیں۔

انہوں نے فلسطینی قوم پر زور دیا کہ وہ صہیونی ریاست کی غنڈہ گردی اور اذان پر پابندی کی سازشوں کے سامنے سینہ تان کر کھڑے ہوجائیں اور دشمن کی ان شیطانی سازشوں کو ناکام بنا دیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی کابینہ نے ایک نیا قانون منظور کیا ہے جس میں فلسطین کی مساجد میں اذان دینے پرپابندی عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس قانون میں اذان کو شور وغوغا قرار دے کر لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی عائد کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieفلسطین کی تمام مساجد میں تا قیامت اذان گونجتی رہے گی: احمد بحر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.