خان یونس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں کے مشرق میں متعدد مقامات ٹینکوں سے شدید گولہ باری کی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ شام اسرائیلی فوج کے ٹینکوں اور جنگی طیاروں فلسطینی مزاحمت کاروں کے متعدد ٹھکانوں پر گولہ بار ی گئی۔ قبل ازیں اسرائیلی فوج کی طرف سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ غزہ کی پٹی سے داغا گیا ایک راکٹ ’اشکول‘ کے علاقے میں ویران علاقے میں گرا ہے۔اس راکٹ حملے کے جواب میں اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے شمالی غزہ میں بم باری کی جس کے نتیجے میں متعدد بچے زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ سے داغا گیا جسے راکٹ شکن دفاعی نظام آئرن ڈوم کی مدد سے فضاء میں تباہ کردیا گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق سوموار کی شام اسرائیلی فوج نےغزہ کی پٹی میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے تین مراکز پر حملے کیے ہیں۔
