فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے سڑکوں پر جگہ جگہ تعینات صہیونی ٹریفک پولیس اہلکار فلسطینی ڈرائیوروں کے نام نہاد خلاف ورزیوں کی آڑ میں چالان کے نام پر ان کی جیبیں خالی کررہے ہیں۔
گذشتہ روز قلقیلیہ میں فلسطینی شہریوں نے شکایت کی اسرائیلی پولیس نے بڑے پیمانے پر فلسطینی ڈرائیوروں سے چالان کی آڑمیں بھاری رقوم جمع کی ہیں۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی ٹریفک پولیس نے قلقیلیہ کے مشرقی علاقے میں ایک مرکزی شاہراہ پر ناکہ لگا کر فلسطینیوں کی ہرگذرنے والی گاڑی کے ڈرائیور کا چالان کرتے۔
ڈرائیور حضرات نے بتایا کہ صہیونی پولیس اہلکاروں کے پاس انہیں چالان کرنے کے لیے کوئی جواز نہیں تھا۔ انہوں نے کسی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔ گاڑیوں کے تمام کاغذات اور ڈرائیوروں کے ضروری کوائف مکمل ہونے کے باوجود بغیر کسی وجہ کے ڈرائیوروں کا چالان کیا جاتا۔ بعض ڈرائیوروں کو ایک ہزار شیکل تک کے جرمانے بھی کیے گئے ہیں۔
