مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ شہر کفر قاسم میں نامعلوم افراد کے چاقو کے حملے میں ایک صہیونی آباد کار ہلاک ہوگیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کی ویب سائیٹ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے کفر قاسم میں صہیونی آباد کار کے پراسرر قتل کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم ابھی تک اس واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔عبرانی اخبار کے مطابق مقتول صہیونی آباد کار کی عمر 70 سال ہے۔ اس کی لاش کفر قاسم شہر کے صنعی زون میں ایک گودام سے ملی ہے۔
اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ صہیونی آباد کار کے قتل میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ملوث ہونے کے شبے کی تحقیقات کررہی ہے۔ اس علاقے میں غرب اردن کے فلسطینی شہری بھی کام کرتے ہیں۔ صہیونی آباد کار کا قتل فلسطینیوں کے ساتھ باہمی لڑائی کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔
