• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

سفاک صہیونی بزرگ فلسطینی رہنما الشیخ رائد صلاح کے درپے ہو گئے

منگل 25-07-2017
in فلسطین
0
0Pala8001
0
SHARES
0
VIEWS

ام الفحم – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کی اسلامی تحریک نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل ایک سازش کے تحت جماعت کے سربراہ الشیخ رائد صلاح کو انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے تاکہ وہ قبلہ اوّل کے دفاع کے لیے آواز بلند نہ کرسکیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسلامی تحریک کی جان سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا گیا ہے کہ نامعلوم افراد نے گذشتہ روز ام الفحم شہر میں الشیخ رائد صلاح کے گھر کی تصاویر بنائیں اور فرار ہوگئے۔

ادھر اسلامی تحریک کے سربراہ الشیخ رائد صلاح نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی ریاست ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت انہیں گذند پہنچانا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری صہیونی ریاست پر عائد ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’فیس بک‘ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں الشیخ رائد صلاح نے بتایا کہ  اسرائیل ان کے ساتھ پیش آنے والے کسی بھی خطرناک واقعے کا ذمہ دار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی میری گرفتاری اور مقبوضہ فلسطین سے نکالے جانے کی مذموم مہم چلا رہے ہیں۔

الشیخ رائد صلاح کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ریاست کے بعض سیاسی لیڈر میرے خلاف سازشوں میں سرگرم ہیں۔ ان سازشوں کا مقصد قبلہ اوّل کی حمایت میں میری آواز کو بلند کرنے سے روکنا اور زبان بند کرانا ہے مگر اسرائیلی انتظامیہ کی اس طرح کی تمام سازشیں بری طرح ناکام ثابت ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ قبلہ اوّل کے خلاف اسرائیلی ریاست کے ظالمانہ اقدامات کسی صورت میں قابل قبول نہیں۔ فلسطینی قوم مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے ہرطرح کی قربانی دینے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieسفاک صہیونی بزرگ فلسطینی رہنما الشیخ رائد صلاح کے درپے ہو گئے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.