فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسلامی تحریک کی جان سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا گیا ہے کہ نامعلوم افراد نے گذشتہ روز ام الفحم شہر میں الشیخ رائد صلاح کے گھر کی تصاویر بنائیں اور فرار ہوگئے۔
ادھر اسلامی تحریک کے سربراہ الشیخ رائد صلاح نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی ریاست ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت انہیں گذند پہنچانا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری صہیونی ریاست پر عائد ہوگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’فیس بک‘ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں الشیخ رائد صلاح نے بتایا کہ Â اسرائیل ان کے ساتھ پیش آنے والے کسی بھی خطرناک واقعے کا ذمہ دار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی میری گرفتاری اور مقبوضہ فلسطین سے نکالے جانے کی مذموم مہم چلا رہے ہیں۔
الشیخ رائد صلاح کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ریاست کے بعض سیاسی لیڈر میرے خلاف سازشوں میں سرگرم ہیں۔ ان سازشوں کا مقصد قبلہ اوّل کی حمایت میں میری آواز کو بلند کرنے سے روکنا اور زبان بند کرانا ہے مگر اسرائیلی انتظامیہ کی اس طرح کی تمام سازشیں بری طرح ناکام ثابت ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ قبلہ اوّل کے خلاف اسرائیلی ریاست کے ظالمانہ اقدامات کسی صورت میں قابل قبول نہیں۔ فلسطینی قوم مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے ہرطرح کی قربانی دینے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
