غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں موبائل فون سروسز فراہم کرنے والی دو کمپنیوں نے حال ہی میں وزیراعظم رامی الحمد اللہ کے قافلے پر ہونے والے حملے کے بارے میں اہم معلومات فلسطینی حکام تک پہنچا دی ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ’فری اتھارٹی برائے انسانی حقوق‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین موبائل کمپنی اور نیشنل کمپنی دونوں نے مشترکہ طورپر وزیراعظم الحمد اللہ کے قافلے پر حملے کے حوالے سے اہم معلومات بہم پہنچا دی ہیں۔انسانی حقوق کی تنظیم نے وزیراعظم کے قافلے پر حملے کی تحقیقات کے لیے غزہ اور غرب اردن کے ماہرین پر مشتمل تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
انسانی حقوق کے گروپ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم الحمد اللہ کے قافلے پر حملے کا واقعہ انسانی حقوق سے تعلق رکھتا ہے اور تنظیم اس کے مختلف پہلوؤں سے جاری تحقیقات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دو فلسطینی فون کمپنیوں نے وزیراعظم رامی الحمد اللہ کے قافلے پر حملے کی معلومات فراہم کردی ہیں۔
خیال رہے کہÂ حال ہی میں غزہ کی پٹی میں حکام دو فون کمپنیوں پر وزیراعظم کے قافلے پر حملے کے حوالے سے معلومات فراہم نہ کرنے پر عارضی طور پر پابندی عائد کردی تھی۔
کمپنیوں پر الزام تھا کہ وہ 15 مارچ کو غزہ کی پٹی میں دورے کے دوران وزیراعظم الحمد اللہ کے قافلے پر حملے کی تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہی ہیں۔
