• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

رامی الحمد اللہ کے قافلے پرحملہ، فلسطینی فون کمپنیوں نے معلومات دے دیں

منگل 20-03-2018
in فلسطین
0
0Pala10477
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں موبائل فون سروسز فراہم کرنے والی دو کمپنیوں نے حال ہی میں وزیراعظم رامی الحمد اللہ کے قافلے پر ہونے والے حملے کے بارے میں اہم معلومات فلسطینی حکام تک پہنچا دی ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ’فری اتھارٹی برائے انسانی حقوق‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین موبائل کمپنی اور نیشنل کمپنی دونوں نے مشترکہ طورپر وزیراعظم الحمد اللہ کے قافلے پر حملے کے حوالے سے اہم معلومات بہم پہنچا دی ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیم نے وزیراعظم کے قافلے پر حملے کی تحقیقات کے لیے غزہ اور غرب اردن کے ماہرین پر مشتمل تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

انسانی حقوق کے گروپ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم الحمد اللہ کے قافلے پر حملے کا واقعہ انسانی حقوق سے تعلق رکھتا ہے اور تنظیم اس کے مختلف پہلوؤں سے جاری تحقیقات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دو فلسطینی فون کمپنیوں نے وزیراعظم رامی الحمد اللہ کے قافلے پر حملے کی معلومات فراہم کردی ہیں۔

خیال رہے کہ  حال ہی میں غزہ کی پٹی میں حکام دو فون کمپنیوں پر وزیراعظم کے قافلے پر حملے کے حوالے سے معلومات فراہم نہ کرنے پر عارضی طور پر پابندی عائد کردی تھی۔

کمپنیوں پر الزام تھا کہ وہ 15 مارچ کو غزہ کی پٹی میں دورے کے دوران وزیراعظم الحمد اللہ کے قافلے پر حملے کی تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہی ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieرامی الحمد اللہ کے قافلے پرحملہ، فلسطینی فون کمپنیوں نے معلومات دے دیں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.