فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق منگل کے روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 33 یہودی مختلف ٹولیوں کی شکل میں’باب السلسلہ‘اور باب المغاربہ سے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے۔ یہودی آبادکاروں کی آمد سے قبل ہی اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے تمام دروازوں بالخصوص مراکشی دروازے کو محاصرے میں رکھا تھا اور فلسطینی نمازیوں کو اس دروازے کی طرف جانے سے سختی سے منع کردیا گیا تھا۔ یہودی آبادکاروں اور فلسطینی نمازیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔ قابض فورسز نے فلسطینی نمازیوں کو یہودی آباد کاروں سے دور رکھنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا۔
شمالی بستیاں راکھ کا ڈھیر بن گئی، اسرائیل تباہ ہوگیا، نیتن یاہو ذمہ دار ہیں: اسرائیلی میڈیا
(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی اخبار "ماریو" کی ایک رپورٹ میں شمالی محاذ پر ناکامی کی...
Read more