• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

حماس اور فتح خلوص نیت سے مصالحتی بات چیت کریں:البرغوثی

جمعہ 06-10-2017
in فلسطین
0
0Pala8803
0
SHARES
1
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے سینیر رکن اور اسیر رہنما مروان البرغوثی نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور اپنی جماعت کی قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ مفاہمت کے لیے خلوص نیت کے ساتھ بات چیت شروع کریں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی جیلوں سے بھیجے گئے ایک پیغام میں البرغوثی نے کہا کہ فلسطینیوں کی داخلی صف بندی کے لیے مصر کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ مصر نے فلسطینیوں کو آپس میں متحد ہونے کا ایک زریں موقع فراہم کیا۔ اب یہ حماس اور فتح کی قیادت پر ہے کہ وہ سنہری موقع سے کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

البرغوثی نے کہا کہ فلسطینیوں میں اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہم مصر کی جانب سے فلسطینی صفوں میں اتحاد کے لیے ثالثی کی مساعی کا خلوص دل سے خیر مقدم کرتے ہیں۔ قاہرہ نے فلسطینیوں کو باہم دست و گریباں ہونے کے بجائے شیر و شکر ہونے کا موقع دیا ہے۔ فلسطینیوں کے پاس بے اتفاق ختم کرنے اور تمام رنجشیں دور کرنے کا یہ بہترین موقع ہے۔ مصر میں آئندہ ہفتے ہونے والی بات چیت کے دوران دونوں بڑی جماعتیں حماس اور فتح خلوص دل کے ساتھ  مذاکرات کریں۔ مذاکرات میں گہرائی اور گیرائی کے ساتھ کیے جائیں تاکہ تمام حل طلب مسائل کے حل کی راہ ہموار ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ قومی مفاہمت فلسطینی قوم کے لیے ایک نئے سفر کا آغاز ثابت ہوسکتی ہے۔ فلسطینی اتھارٹی، قومی حکومت اور تمام فلسطینی سیاسی جماعتوں کو یکجا ہو کر قوم کی فلاح وبہبود، اس کے بنیادی حقوق کے حصول اور آزادی کے لیے جدو جہد کو آگے بڑھانا چاہیے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieحماس اور فتح خلوص نیت سے مصالحتی بات چیت کریں:البرغوثی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.