فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوج نے بھاری نفری نے شہر کے مشرقی علاقے جب الذیب میں ایک اسکول کا گھیراؤ کیا۔ پہلے اسکول کی عمارت کو بارود کے دھماکے سے اڑا دیا۔ اس کے بعد اس کی بچ جانے والی دیواروں کو بلڈوزروں کی مدد سے مسمار کرڈالا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ اسکول اسرائیلی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر تعمیر کیا گیا تھا۔
فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج نے دو روز قبل اسکول کی انتظامیہ کو اس اسکول کی عمارت میں تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے سے روک دیا تھا۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا تھا کہ اسکول کی عمارت کو خالی رکھا جائے اسے کسی بھی وقت مسمار کردیا جائے گا۔
