مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) بیت المقدس میں واقع القدس یونیورسٹی پر غاصب صیہونی فوجیوں کے جارحانہ حملے میں کئی طلبا زخمی ہو گئے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی فوجیوں نے بدھ کی شام بیت المقدس میں ابودیس کے علاقے میں واقع القدس یونیورسٹی پر حملہ کر دیا جہاں فلسطینی طلبا سے ان کی جھڑپیں ہوئیں اور صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کر دی جس میں کئی طلبا زخمی ہو گئے۔غاصب صیہونی فوجیوں نے فلسطینی طلبا کے خلاف آنسو گیس کا بھی استعمال کیا جس میں کئی طلبا کی حالت بگڑ گئی۔
صیہونی فوجیوں کی جانب سے اس اقدام کا مقصد القدس یونیورسٹی کو بند کرانا تھا۔
اس سے قبل بھی صیہونی فوجیوں نے غرب اردن اور بیت المقدس کی مختلف یونیورسٹیوں کو بارہا اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیل نے فلسطینیوں پر دباؤ بڑھانے کے لئے گذشتہ سال سے اپنے نسل پرستانہ حملے تیز کر دیئے ہیں۔
ان حملوں میں اب تک کئی فلسطینی شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد کو گرفتار کر لیا گیا۔