مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے انٹیلی جنس اور بلدیہ کے اہلکاروں کے ہمراہ مقبوضہ بیت المقدس کے قصبے سلوان پر دھاوا بول دیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی گھروں اور دکاںوں کی تصاویر لے لیں اور قصبے کی متعدد دکانوں کر مسمار کرنے کے نوٹس تھما دئیے۔رپورٹ کے مطابق حالیہ کچھ دنوں کے دوران اسرآئیلی فوج نے سلوان کے علاقے میں چھاپوں اور فلسطینی عوام کو ہراساں کرنے کے اقدامات میں تیزی لے آئے ہیں۔
اسرائیلی پولیس بیت المقدس کے مضافات میں موجود عرب علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر داخل ہوکر فلسطینیوں کی زندگی میں خلل ڈالتے ہیں۔
