رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج کی اسپیشل کمانڈو یونٹ کے مسلح اہلکاروں نے گذشتہ روز جزیرہ نما النقب جیل کے وارڈ نمبر 9 پر دوھا بولا اور اسیران کو زدو کوب کرنے کے بعد ان سے گرم کپڑے بھی چھین لیے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی فوجیوں نے جزیرہ نما النقب کی جیل کی بیرک نمبر 9 پر دھاوا بولا اور وہاں پر موجود 120 قیدیوں کو دوسرے کمروں میں ٹھونس دیا۔ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی اسیران کو گرم کپڑے استعمال کرنے سے روک دیا۔فلسطینی اسیران کی طرف سے جاری Â کردہ ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صہیونی جیل انتظامیہ اور فوج کے کمانڈوز نے مل کر اسیران کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانا شروع کر رکھا ہے۔ سخت ترین سردی میں اسیران کو ان کے گھروں کی طرف سے بھیجے گئے کپڑے بھی ان سے چھین لیے۔