مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال قصے میں واقع قلندیا چیک پوسٹ کے قریب سے ایک مشتبہ فلسطینی مزاحمت کار لڑکی کوحراست میں لیا ہے۔ اس پر اسرائیلی فوج پرحملوں کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایک مشتبہ فلسطینی مزاحمت کار لڑکی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ عبرانی ویب سائیٹ کے مطابق مشتبہ لڑکی کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم اس کی گرفتاری انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی ہے۔اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ مشکوک فلسطینی لڑکی سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی شہروں میں حملوں کی منصوبہ بندی کررہی تھی۔
رپورٹ کے مطابق گرفتار کی گئی لڑکی کو تحقیقات کے لیے خفیہ ادارے‘شاباک‘ کے حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
