فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مرح جودت بکیر کو صہیونی فوج نے 12 اکتوبر 2015ء کو حراست میں لیا تھا۔ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والی مرح کی گرفتاری سے قبل اسے قابض فوج نے تین گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی تھیں۔
مرح کو اس وقت گولیاں ماری گئیں جب وہ بیت المقدس میں الشیخ جراح کالونی میں قائم اسکول سے باہر نکل رہی تھی۔ زخمی حالت میں گرفتاری کے بعد مرح کو کچھ عرصے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا مگر اب وہ علاج کی سہولت سے محروم ’ھشارون‘ جیل میں قید ہے۔
صہیونی حکام کی طرف سے فلسطینی دو شیزہ پر یہودی فوجیوں پر چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کا الزام عاید کیا گیا اور اس کے خلاف اسی الزام کے تحت مقدمہ چلایا گیا۔ گذشتہ روز اسرائیل کی مرکزی عدالت نے اسے آٹھ سال چھ ماہ قید اور اسرائیلی کرنسی میں 10 لاکھ شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔