• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی عدالت سے حماس رہنما کو چارماہ کی انتظامی قید کی سزا

جمعرات 24-08-2017
in فلسطین
0
0Pala8365
0
SHARES
0
VIEWS

اریحا – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے چند ہفتے قبل حراست میں لیے گئے سرکردہ فلسطینی سیاسی و مذہبی رہنما اور اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رکن شاکر عمارہ کو چار ماہ انتظامی قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عمارہ خاندان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ کیل نے انہیں بتایا کہ صہیونی ملٹری پراسیکیوٹر عدالت کے سامنے شاکر عمارہ کے خلاف فرد جرم عائد کرنے میں بری طرح ناکام رہا۔ پراسیکیوٹر کی طرف سے عمارہ پرعائد کردہ الزامات درست ثابت نہیں ہوسکے تاہم اس کے باوجود عدالت نے الشیخ شاکر عمارہ کو چار ماہ کے لیے انتظامی حراست میں منتقل کردیا ہے۔

خیال رہے کہ شاکر عمارہ کو اسرائیلی فوج نے 23 جولائی کو غرب اردن کے شمالی علاقے اریحا میں عقبہ جبر کیمپ سے حراست میں لیا تھا۔ شاکر عمارہ کی گرفتاری حماس کے خلاف اسرائیلی فوج کے کریک ڈاؤن کے دوران عمل میں لائی گئی تھی۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ جنوب مغربی رام اللہ میں قائم اسرائیلی فوجی عدالت’عوفر‘ نے اگلے چند روز میں عمارہ کی انتظامی قید کی سزا نافذ العمل کرنے کا فیصلہ کرنا ہے۔

خیال رہے کہ 55 سالہ شاکر عمارہ متعدد جسمانی امراض کا بھی شکار ہیں۔ یہ ان کی پہلی گرفتاری نہیں۔ وہ اس سے قبل بھی 11 سال تک اسرائیلی زندانوں میں قید رہ چکے ہیں۔

اسرائیلی زندانوں میں قید 6500 فلسطینیوں میں 56 خواتین، 350 بچے، 12 ارکان پارلیمان اور 500 انتظامی قیدی شامل ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی عدالت سے حماس رہنما کو چارماہ کی انتظامی قید کی سزا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.