مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ بیت المقدس میں قائم اسرائیل کی ایک مقامی عدالت نے تین فلسطینیوں کو صہیونی آباد کاروں کے قتل کے الزام میں طویل قید کی سزائیں سنائی ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تینوں فلسطینیوں کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس کے صور باھر قصبے سے ہے۔
عبرانی اخبار ’معاریو‘ کی ویب سائیٹ پر پوسٹ ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی عدالت نے Â محمود دویات کو 18 سال محمدابو کف کو 9 سال جب کہ ایک کم فلسطینی لڑکے فارس الاطرش کو سنائی گئی سزا ظاہر نہیں کی گئی۔
تینوں فلسطینی نوجوانوں پر ستمبر 2015ء میں سنگ باری کے نتیجے میں 64 سالہ صہیونی الیکذنڈر لبلوفیٹچ کو ہلاک کرنے اور متعدد کو زخمی کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
