رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی عقوبت خانے میں پابند سلاسل ایک زخمی فلسطینی نوجوان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران کے مندوب کا کہنا ہے کہ زخمی 19 سالہ فلسطینی جہاد محمد حماد کی حالت تشویشناک ہے تاہم اب آہستہ آہستہ ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔انسانی حقوق کے مندوب نے بتایا کہ اسیر حماد اس وقت ’ھداسا عین کارم‘ نامی اسپتال میں اسرائیلی فوج کی زیرنگرنی زیرعلاج ہیں۔
خیال رہے کہ اسیرحماد کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے وسطی شہر رام اللہ Â کے سلواد قصبے سے ہے۔ Â حماد کو اسرائیلی فوج نے 10 مارچ کو گولیاں مار کر زخمی کردیا تھا۔ اس کے سر میں گولی لگی ہے۔ زخمی ہونے کے باوجود صہیونی فوج نے حماد کو حراست میں لے کر جیل منتقل کردیا تھا۔