ناصرہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی میڈیا کے ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکا کا اسرائیل میں سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوجائے گا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حکام نے ٹرمپ کے اقدامات کے نتیجے میں خطے بھر میں کشیدگی بڑھنے کے خدشات کا اظہار کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے اس اقدام سے خطے میں نئی آگ لگ جائے گی اور اسرائیلی و فلسطینی سیاستدانوں کے بیانات سے اس آگ میں مزید اضافہ ہوگا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی اخبار ‘اسرائیلی ہیوم’ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتخابی مہم کے دوران سفارتخانے کی منتقلی کے وعدے کو پورا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔