مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی پولیس اور بیت المقدس کی نام نہاد بلدیہ نے مشرقی بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں کے متعدد مکانات غیرقانونی قرار دے کرمسمار کرڈالے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق منگل کو صہیونی حکام نے بھاری میشنوں کی مدد سے مشرقی بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں کے تین مکان مسمار کردیے۔نامہ نگار نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے Â دیوار فاصل کے باہر فلسطینی شہریوں کے رہائش کے لیے تیار تین مکانات مسمارکردیے۔
ادھراسی سیاق میں صہیونی بلدیہ کے بلڈوزروں کی مدد سے شرفات کے مقام پرگھوڑوں کا ایک اصطبل تباہ کردیا۔ بیت صفافا میں واقع یہ اصطبل کئی سال پرانا ہے۔ صہیونی حکام کا کہنا تھاکہ یہ مکان غیرقانونی طور پر تعمیرکیا گیا ہے۔