مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ریاض میں خادم الحرمین الشریفین کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کو جاری ایک بیان میں وزیراطلاعات وثقافت ڈاکٹر عادل الطریفی نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کے آئینی حقوق کی فراہمی میں انکی مدد کریں اور فلسطینیوں کے حوالے سے اپنی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے نہ صرف مسئلہ فلسطین ھنوز حل طلب ہے بلکہ پورے مشرق وسطیٰ میں بدامنی کی لہر مزید پھیل رہی ہے۔ عالمی برادری ایک ایسی آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کی قیام کی حمایت کرے جس میں بیت المقدس کو دارالحکومت کا درجہ حاصل ہو۔
الطریفی کا کہنا تھا کہ پچھلے ہفتے فلسطینی اتھارٹی کےسربراہ محمود عباس نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوراہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں شاہ سلمان نے فلسطینیوں کے آئینی حقوق اور جہدو وجہد آزادی کی حمایت کا یقین دلایا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین