جنین (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی محکمہ اوقاف نے جمعہ کے خطاب میں "خیانت” کے موضوع پر تقریر کرنے کی پاداش میں جامع مسجد کےخطیب کو اس کےعہدے سے ہٹا دیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت وزارت مذہبی امور و اوقاف نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والے مسجد کے امام وخطیب الشیخ محمد سلیمان عباھرہ کو ان کے عہدے سے برطرف کردی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق الشیخ محمد سلیمان عباھرہ نے گذشتہ جمعہ کو شہر کی جامع مسجد شھاب الدین میں جمعہ کےاجتماع سے خطاب میں "خیانت” کے موضوع پر بات کی تھی۔
اس خطاب کے بعد انہیں پولیس مرکز میں طلب کیا گیا جہاں ان کی تنخواہ میں 500 شیکل کٹوتی کے بعد انہیں سزا کے طور پر مسجد میں امامتÂ اور خطابت سے ہٹا دیا۔
اس واقعے کے منظرعام پرآنے کے بعد سوشل میڈیا پر شہریوں نے الشیخ عباھرہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کاÂ اظہار کیا ہے۔ سماجی کارکنوں نے فلسطینی اتھارٹی اور وزارت اوقاف کی طرف سے انتقامی کارروائی کی شدید مذمتÂ کرتے ہوئے انہیں ان کے عہدے پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
