• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مقبوضہ بیت المقدس میں جمعے کے روز "یومِ غضب” ہزاروں فلسطینیوں کی شرکت

جمعہ 15-12-2017
in فلسطین
0
0Pala9527
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ بیت المقدس میں ہزاروں فلسطینیوں نے جتھوں کی شکل میں جمعے کے روز مسجدِ اقصی کا رخ کیا۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج کی جانب سے سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے جب کہ پورے شہر میں عسکری چیک پوسٹیں بھی قائم کر دی گئیں ہیں۔ مغربی کنارے اور غزہ پٹی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 6 دسمبر کے اعلانِ قدس کے خلاف احتجاجی ریلیاں بھی نکالی گئیں۔ ٹرمپ نے اپنے اعلان میں بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق احتجاجی ریلیوں کے شرکاء اور اسرائیل فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ صیہونی فوج نے آنسو گیس کے شیل استعمال کیے جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی متاثر ہوئے۔!

رپورٹ کے مطابق صیہونی افواج نے باب العامود کے علاقے اور مسجد اقصی کے داخلی راستوں پر موجود فلسطینیوں پر دھاوا بول دیا۔ اس کے علاوہ نمازیوں کے ساتھ بھی جھڑپیں ہوئیں جن میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں قلندیا چیک پوسٹ کے علاوہ الخلیل اور رام اللہ شہروں میں بھی شدید جھڑپیں اور تصادم ہوا۔

فلسطینی گروپوں کی جانب سے امریکی صدر کے اعلانِ قدس کے خلاف احتجاج کے لیے جمعے کے روز "یومِ غضب” منانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

ادھر فلسطینی وزارت صحت نے جمعے کی صبح ایک اعلان میں بتایا کہ صیہونی افواج نے اعلانِ قدس کے بعد ہونے والے مظاہروں کے دوران دو ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔ وزارت صحت کے بیان کے مطابق بیت المقدس سمیت مغربی کنارے میں زخمیوں کی تعداد 2468 رہی جب میں 514 کو ہسپتال منتقل کیا گیا جب کہ غزہ پٹی میں 301 مظاہرین زخمی ہوئے۔

بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ مغربی کنارے میں براہ راست فائرنگ سے 152 افراد زخمی ہوئے جب کہ غزہ پٹی میں یہ تعداد 111 رہی۔ اس کے علاوہ بقیہ افراد آنسو گیس ، ربڑ کی گولیوں اور بھگدڑ میں گرنے سے زخمی ہوئے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.