رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کی جانب سے بیت المقدس کے شمال میں "ایک فلسطینی نوجوان کے ہلاک” کر دیے جانے کا اعلان کیا گیا جس نے "خنجر سے حملے کی کوشش کی تھی”۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قابض حکام نے اپنا اعلان واپس لے لیا کیوں کہ "عرب خدوخال” رکھنے والا 19 سالہ نوجوان دراصل مغربی کنارے کے ایک صہیونی بستی میں رہنے والا اسرائیلی آباد کار تھا۔ایک جانب صہیونی فوج کے ہاتھوں صہیونی آباد کار کے قتل کی کارروائی اسرائیلی حلقوں کے لیے بڑا دھچکا ہے تو دوسری جانب یہ اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی نوجوانوں کو موت کے گھاٹ اتارے جانے کی کارروائیوں کا پول بھی کھول رہی ہے جن کو عموما ” صہیونی فوج کے اہل کاروں پر خنجر زنی کی کوشش” کے نام پر موت کی نیند سلا دیا جاتا ہے۔
