(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی آبادکاروں نے فلسطینیوں کی املاک کو نقصان پہنچایا ان کی زرعی زمینوں ، تیار فصلوں اور باغوں کو اُجاڑ دیا۔
فلسطینی ذرائع سے حاصل اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل میں مسجد ابراہیمی کے نذدیک فلسطینی آبادی پر صہیونی فوج کی سرپرستی میں مسلح صہیونی آبادکاروں نے دھاوا بولا اور فلسطینیوں کی گاڑیوں اور گھروں کے شیشے توڑ دیئے ، اسپرے سے اشتعال انگیز نعرے بازی کی اور مزاحمت کرنے پر فلسطینیوں پر تشدد کیا جس سے متعدد فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مزاحمتی تحریک "عرين الأسود”کا اسرائیلی فوج کے نام پیغام
دوسری جا نب نا بلس شہر کے علاقے تل الرمیدااور دیر الشرف میں مسلح شرپسند صہیونی آبادکاروں نے فلسطینیوں کی زرعی زمینوں کو آگ لگادی اور باغوں کو کاٹ ڈالا جس کے باعث فلسطینیوں کی زیتون کے تیار درخت اور فصلیں تباہ ہوگئیں۔