مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ بیت المقدس شہر کے صطاف المھجرہ کے پہاڑی علاقے میں لگنے والی آگ پر قریبا قابو پالیا گیا ہے تاہم آتش زدگی کے نتیجے میں کم سے کم 900 دونم کا علاقہ جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آگ گذشتہ جمعرات کے روز لگی تھی۔ آتش زدگی پر قابو پانے کے لیے ہفتے اور اتوار کے روز بھی ریسکیو ٹیموں نے کام جاری رکھا۔ اس دوران کم سے کم 900 دونم کے علاقے پر ہزاروں پھل دار پودے اور دیگر درخت جل کر خاکستر ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے 30 امدادی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔ آتش زدگی کے بعد صطاف کے سیاحتی مقام میں شہریوں کی آمد ورفت بند کردی گئی تھی۔ آگ پر قابو پانے کے بعد آگ دوبارہ پھیلنے سے روکنے کے لیے مانیٹرنگ ٹیمیں بھی کام کررہی ہیں۔
