• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، حماس رہنما سمیت 9 فلسطینی گرفتار

جمعرات 09-11-2017
in فلسطین
0
0Pala9182
0
SHARES
0
VIEWS

غرب اردن – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقوں میں گذشتہ شب اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ایک سرکردہ رہنما سمیت کم سے کم 9 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غرب اردن میں قائم الجلزون پناہ گزین کیمپ میں چھاپے کے دوران حماس رہنما الشیخ باجس نخلہ کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فوج نے کیمپ کا محاصرہ کرکے کئی گھنٹے تک فلسطینیوں کے گھروں کی تلاشی کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس دوران صیہونی فوج کے کئی اہلکار الشیخ باجس نخلہ کے گھر میں گھس گئے۔ گھر کی جامہ تلاشی لینے کے بعد الشیخ نخلہ کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

ادھر غرب اردن کے علاقے کفر مالک سے شہید مروان القواسمہ کے دو قرینی رشتہ داروں احمد ابو جمیل اورایک دوسرے فلسطینی کو حراست میں لے لیا۔

رام اللہ میں سلواد کے مقام سے صیہونی فوج نےعبدالرحیم بسام حماد کو حراست میں لیا۔ بسام حماد کا ایک بھائی انس حماد صہیونی فوج پر فدائی حملے میں شہید ہوچکا ہے۔

ادھر صیہونی فوج نے ایک دوسرے فلسطینی نوجوان نعمان حامد کو اس کے گھر سے اٹھا کر غائب کردیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، حماس رہنما سمیت پانچ فلسطینی گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.