• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج کا کریک ڈاؤن، شہید کے بھائی سمیت 9 فلسطینی گرفتار

پیر 21-08-2017
in فلسطین
0
0Pala8326
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں آج اتوار کو علی الصباح اسرائیلی فوج کے سرچ آپریشن میں متعدد فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں حراست میں لیے گئے فلسطینیوں میں سابق اسیران اور گذشتہ روز شہید ہونے والے سترہ سالہ قتیبہ زھران کا ایک بھائی بھی شامل ہے۔

زھران کو گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے نابلس میں زعترہ فوجی کیمپ کے قریب گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیانات میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن سے مختلف چھاپہ مار کارروائیوں میں پانچ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ان میں گذشتہ روز اسرائیلی فوجیوں پر چاقو حملے کی ناکام کوشش کے دوران فوجیوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوان کا ایک قریبی عزیز بھی شامل ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق صہیونی فوج نے اتوار کے روز طولکرم میں الجلزون کے اور الامعری کیمپوں میں چھاپے مارے اور دو شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ رام اللہ کے نواحی علاقے سلواد سے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کا ایک کارکن اور الخلیل شہر کے مضافاتی قصبے بیت کاحل سے ایک فلسطینی کو حراست میں لیا گیا۔

ادھر بیت المقدس میں العیسویہ کالونی میں چھاپے کے دوران تین کم عمر لڑکوں سمیت چار فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیوں میں حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کی شناخت ابراہیم الصلیبی، حامد عادی، خلیل ایریغیث، شعبان عیاش، سابق اسیر احمد خلیل علی، کالد ایریغیث، محمود محمود عادی، سعد حسن الصلیبی، وجدی شما اور عدنان اخلیل کے ناموں سے کی گئی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی فوج کا کریک ڈاؤن، شہید کے بھائی سمیت 9 فلسطینی گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.